نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی۔
گروپ ڈی کا یہ میچ بھارتی شہر چنئی میں کھیلا گیا جس میں افغانستان نے ٹاس جیتا ، پہلے بیٹنگ کرتی ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
جواب میں کیویز نے 183 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت کو پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ 65 ، گلین فلپس 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
چنئی : ڈیرل مچل 25 اور مچل سینٹنر 17 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوئے، پاکستان ٹیم نے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان کو فتح ہوئی











