اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار پر پاکستان اب صرف نیدر لینڈز، امریکا اور نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔
بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی وجہ سے پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کیا ہے، پاک بھارت میچ دنیا بھر کے شائقین بڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں۔
دونوں روایتی حریف جب میدان میں ہوتے ہیں تو کانٹے کا مقابلہ کرکٹ شائقین کو دیکھنے کو ملتا ہے لیکن آئی سی سی کے بنگلا دیش کے خلاف فیصلے کی وجہ سے اب یہ میچ نہیں ہو سکے گا۔
پاکستان کے ساتھ اب پول میں نیدر لینڈز، امریکا اور نمیبیا ہیں جن کے خلاف پاکستان کو لازمی فتح حاصل کرنا ہو گی، پاکستان کا سب سے بڑا حریف کولمبو کا موسم ہو گا کیونکہ بارش کی وجہ سے پاکستان کو نقصان ہو گا۔
بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے دو پوائنٹس سے ویسے ہاتھ دھونا پڑیں گے، اگر دیگر تین میچ بھی بارش سے متاثر ہوتے ہیں تو پاکستان کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود بھارتی ٹیم کو سری لنکا کیوں جانا پڑے گا؟
محکمہ موسمیات نے پاکستان کے پہلے میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے، یہاں کی غیر متوقع بارشیں پاکستان کے لئے مشکل پیدا کر سکتی ہیں۔











