لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے آفیشل کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے قومی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیت کر پاکستان واپس آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اس وقت اچھے فارم میں ہے اور ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔
آفیشل کٹ کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی شریک ہوئے۔ جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ کو”مارخور ایڈیشن” کا نام دیا گیا۔ جس میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔
پاکستان کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ روایتی اور ہلکے سبز رنگ پر مشتمل ہے۔ جو قومی تشخص اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔











