بولاوائیو(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکسز مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان کوشکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بولاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،بھارت مقررہ اوورز میں 252 رنز بنا سکا، 253رنز ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کے عثمان خان نے 66، حمزہ ظہور نے 42 اور کپتان فرحان یوسف نے 38 رنز اسکور کیے، جبکہ بھارت کے ایوش مہاترے اور کھیلان پٹیل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آئی سی سی نے بھارت سے میچ منتقل کرنے کی بنگلادیش کی درخواست مسترد کر دی
پاکستان کے عبدالسبحان نے 3 اور محمد صیام نے2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی حسن بلوچ، احمد حسین، مومن قمر اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا تھا ۔آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں ۔











