لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں وائٹ واش کردیا۔208 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا 96 رنز ہی بنا سکا،اس طرح گرین شرٹس نے یہ میچ 111 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔پاکستان نے 7 سال بعد ٹی 20 سیریز جیتی ،پاکستان نے 2018 میں بھی آسٹریلیا کو وائٹ واش کیا تھا۔
لاہورمیں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔
صائم ایوب 56 ، شاداب خان 46 اور خواجہ نافع نے 21 رنز بنائے،بابر اعظم 50 اور فہیم اشرف 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا
واضح رہے 207 رنز کا ٹوٹل آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کا اب تک سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلی بار 200 سے زائد رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 96 رنز ہی بنا پائی، پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،شاہین آفریدی نے 2، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
5 وکٹیں حاصل کرنے پر محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پاکستانی بیٹنگ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پلان کے تحت کھیلے ہیں اور زیادہ اسکور کیا ہے ،لاہور کے فینز نے ہمیشہ سپورٹ کیاہے،اچھی تیاری کےساتھ میچ کے دوران لمبی اننگز کھیلی۔











