اتوار,  25 جنوری 2026ء
پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن ریاض میں سالانہ اسپورٹس گالا

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن میں سالانہ اسپورٹس گالا انتہائی جوش و خروش اور شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں طلبہ و طالبات نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، کراٹے، تائیکوانڈو سمیت دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے، جہاں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اسپورٹس گالا میں چیئرمین اسکول مینجمنٹ کونسل انجینئر سعود سرور، وائس چیئرمین ڈاکٹر یاسر جاوید، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی صاعد عزیز، نجم الثاقب اور ڈاکٹر شہزاد احمد سمیت طلباء کے والدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

سپورٹس گالا انتظامات پرنسپل محمد تنویر، محمد ساجد اور ندیم اقبال اعوان سمیت سٹاف نے کیے ، جنہوں نے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپورٹس گالا طلبہ کی جسمانی صحت، ذہنی تندرستی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مہمانانِ خصوصی نے اسپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

مزید خبریں