هفته,  24 جنوری 2026ء
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کا نیا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس میں اسکاٹ لینڈ کے میچز کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

اسکاٹ لینڈ اپنا پہلا میچ 7 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا، دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ 9 فروری کواٹلی کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

آئی سی سی کے مطابق یہ میچز مقررہ شیڈول کے مطابق مختلف مقامات پرمنعقد ہوں گے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

اسکاٹ لینڈ کے شائقین کے لیے یہ معلومات اہم ہیں تاکہ وہ اپنی ٹیم کے میچز دیکھنے اور سپورٹ کرنے کے لیے منصوبہ بندی کرسکیں۔

بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کے لیے باقی میچز نہ کھیل سکوں گا، شاداب خان

ٹی 20 ورلڈکپ کا نیا شیڈول عالمی کرکٹ شائقین کے لئے دلچسپی کا باعث ہے اور ہرٹیم کے میچز کے دن اوروقت کی تفصیلات آئی سی سی کی ویب سائٹ پربھی دستیاب ہیں۔

اس سے پہلے شائقین نے پرانے شیڈول کے مطابق اپنے سفراوردیکھنے کے انتظامات کیے تھے، لیکن اب نئے شیڈول کے مطابق ہر ٹیم کی تیاری اورمقابلے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مزید خبریں