اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پرومو میں بھارت کی درگت بنا دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے پرومو کی ویڈیو میں پاکستان کی مہمان نوازی اور کرکٹ سے محبت کو دکھایا گیا ہے۔
پرومو کی ویڈیو میں ٹیکسی ڈرائیور آسٹریلوی شخص سے پیسے نہیں لیتا، آسٹریلوی شخص شکریہ ادا کرتا ہے لیکن ہاتھ نہیں ملتا، جس پر ٹیکسی ڈرائیور پیچھے سے کہتا ہے کہ ہاتھ ملانا بھول گئے لگتا ہے پڑوسیوں کے پاس بھی رکے تھے۔
بھارتی ٹیم پر طنزیہ پرومو جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا کی زینت بن گیا، اس پرومو میں سلمان آغا کا کہنا تھا کہ ویسے تو ہم مہمان نواز ہیں لیکن بات کرکٹ کی آئے تو مقابلے کے لئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر با اختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان ہیں، بھارتی میڈیا
یاد رہے کہ پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری 2026ء سے ہو گا، دوسرا میچ 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔











