مظفرآباد(روشن پاکستان نیوز) مظفرآباد میں تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا پروقار آغاز کیا گیا۔ یہ چیمپئن شپ 20 جنوری سے 28 جنوری 2026 تک جاری رہے گی۔
ایونٹ کے پہلے روز مختلف ٹیموں کے میچز میں ملک کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی قابلیت اور مہارت کا لوہا منوایا۔ افتتاحی تقریب میں سیکٹر کمانڈر آئی ایس پی آر اور آزاد کشمیر کے مشیر احمد صغیر چغتائی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کے لیے موجود تھے۔
شرکاء نے چیمپئن شپ کے مظفرآباد میں انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے مثبت و سازگار مواقع فراہم کرنے پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
مزید پڑھیں: شیخ خرم شہزاد پہلوان کا پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت، لواحقین کو تنہا نہ چھوڑنے کے عزم کا اظہار
پاک فوج نے اس موقع پر دوبارہ یقین دہانی کرائی کہ وہ نوجوانوں کے لیے بہترین مواقع فراہم کرنے اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔











