پیر,  09 فروری 2026ء
15 فروری کو شائقین کرکٹ دو پاک بھارت ٹاکرے دیکھیں گے
15 فروری کو شائقین کرکٹ دو پاک بھارت ٹاکرے دیکھیں گے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  15 فروری کو شائقین کرکٹ کو ایک ہی دن میں دو تاریخی پاک بھارت ٹاکرے دیکھنے کو ملیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس دن مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتھ ساتھ ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل نے ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جو 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ ایشیائی کرکٹ کے مستقبل کے ستاروں کو متعارف کرانے اور ابھرتی ہوئی ٹیموں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کا مقصد رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا کارنامہ انجام دیدیا

ویمنز گروپ اے میں پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ موجود ہیں۔ پاک بھارت ویمنز میچ کو گروپ مرحلے کا سب سے اہم مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کا پہلا میچ 13 فروری کو نیپال کے خلاف ہوگا، جبکہ بھارت کا پہلا میچ یو اے ای سے اور دوسرا میچ نیپال سے ہوگا۔ گروپ مرحلہ 18 فروری تک جاری رہے گا، جس کے بعد 20 فروری کو سیمی فائنلز اور 22 فروری کو فائنل کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں