پیر,  19 جنوری 2026ء
بنگلا دیش کی حمایت کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا گیا
آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشنز میں ردوبدل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کا بنگلا دیش کی حمایت کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سے متعلق تمام تیاریوں کو روکنے کا کہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کو آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے بعد میں آگاہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ ٹیم مینجمنٹ سے ورلڈکپ میں عدم شرکت کی صورت میں متوازی پلان بھی مانگا گیا ہے۔

پاکستان نے بنگلا دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کھیلنے کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان نے بنگلا دیش کے سکیورٹی کے تحفظات کو معقول اور درست قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان نے بنگلا دیش کا معاملہ حل نہ ہونے پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا ہوا ہے۔

مزید خبریں