اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ قومی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے۔
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی نام آئی سی سی کو بھجوا رکھے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کیلئے حتمی مشاورت رواں ہفتے ہو گی۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دورہ سری لنکا کے اختتام پر لاہور پہنچ رہے ہیں، لاہور پہنچنے کے بعد ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا کی سلیکٹرز سے حتمی مشاورت ہو گی۔
جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جائے گا، یاد رہے کہ 31 جنوری سے قبل آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پی سی بی اسکواڈ میں تبدیلی کر سکتا ہے۔
پاکستانی کرکٹرعماد وسیم نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی
پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، خواجہ نافع اورسلمان مرزا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عبدالصمد، محمد وسیم جونیئر اور عثمان طارق کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔











