هفته,  10 جنوری 2026ء
پی ایس ایل میں حیدرآباد کی انٹری، جانیں ٹیم کے مالک فواد سرور کون ہیں؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے توسیعی مرحلے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ جہاں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت فواد سرور نے اپنے آبائی شہر حیدرآباد کی پی ایس ایل فرنچائز خرید لی۔

حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور امریکا کے شہر ٹیکساس میں مقیم ہیں۔ جو ایف کے ایس (FKS) گروپ (Kingsmen) کے بانی اور مالک ہیں۔ یہ گروپ کرکٹ میں سرگرم ہے۔ اور امریکا میں شکاگو کنگزمین (Chicago Kingsmen) ٹیم کا مالک بھی ہے۔ جو 2024 کی چیمپیئن رہی۔

فواد سرور نے تصدیق کی کہ فرنچائز کا ہوم سٹی ان کا آبائی شہر حیدرآباد (سندھ) ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کو عالمی سطح تک لے جانا چاہتے ہیں اور کھلاڑیوں کو فیملی کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں، جو ان کی کامیابی کا راز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ای سی میں مافیا ءنے اجارہ داری قائم کر رکھی ہے،انجینئر شیخ ظہور سرور

انہوں نے کہا کہ کنگزمین گروپ امریکا سے لے کر پاکستان تک کرکٹ کو فروغ دے رہا ہے۔ گزشتہ سیزن میں ان کی ٹیم پاکستان کے ڈومیسٹک گریڈ 2 ٹورنامنٹ میں بھی شریک ہوئی تھی۔

مزید خبریں