جمعرات,  08 جنوری 2026ء
آئی سی سی نے بھارت سے میچ منتقل کرنے کی بنگلادیش کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت سے میچ منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

مستفیض الرحمان کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد انڈین پریمیئر لیگ سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد بنگلا دیش نے ورلڈ کپ کے اپنے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

آئی سی سی نے درخواست مسترد کرتے ہوئے بنگلا دیش کے میچز منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ انڈیا نہ جانے کی صورت میں پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی الٹی میٹم نہیں دیا گیا ہے، گزشتہ روز بنگلا دیش کرکٹ بوررڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے بھی کہا تھا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے بھارت ہرگز نہیں جائے گی۔

مزید خبریں