بدھ,  31 دسمبر 2025ء
نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی نے معروف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، نعمان علی کی دو درجے ترقی ہو گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ باؤلرز میں جسپریت بمرا پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے میچز اچانک ملتوی، وجہ کیا بنی؟

پاکستانی اسپنر نعمان علی 2 درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ شاہین آفریدی کا 24 واں، محمد عباس 28 ویں اور ساجد خان 29 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ سرفہرست ہیں، انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ سعود شکیل کی1درجہ ترقی کے بعد 9 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

مزید خبریں