منگل,  30 دسمبر 2025ء
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دورہ سری لنکا کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹوئنٹی سیریز اور ورلڈ کپ میں ہیری بروک انگلینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے، اسکواڈ میں ریحان احمد، ٹام بیٹم، جیکب بیتھل، جوز بٹلر، برائیڈن کرس شامل ہیں۔

کرکٹ انگلینڈ کے مطابق سیم کرن، لیام ڈوسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمز اورٹن، عادل راشد، فل سالٹ، جوش ٹونگ لیوک ووڈ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں، جوفرا آرچر کو صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کی 14 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں فتح، وائٹ واش سے بھی بچ گیا

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں بیس ٹیمیں شریک ہوں گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 فروری کو کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید خبریں