اتوار,  21 دسمبر 2025ء
انڈر 19 ایشیا کپ :بابراعظم نے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی کرکٹر بابر اعظم  نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پرقومی انڈر 19 کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویلڈن بوائز، فائنل میں شاندار کھیل کے بعد ٹرافی اپنے نام کی،جیت کا کریڈٹ سرفراز بھائی کو جاتا ہے،سیفی بھائی کے تجربے نے کامیابی دلائی، جیت کی بھوک برقرار رکھیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی اپنے خواب اور یادگار لمحے کے بارے میں لب کشائی

دوسری جانب چیمپئن ایشیا کپ انڈر 19قومی ٹیم کے اعزاز میں کل اسلام آباد میں تقریب ہوگی،قومی انڈر 19 اسکواڈ آج رات ایک روز کیلئے ساڑھے 12 بجے دبئی سے اسلام آباد پہنچے گا۔

تقریب میں شرکت کے بعد قومی انڈر 19 ٹیم تین ملکی سیریز کیلئےزمبابوے روانہ ہوگی۔

مزید خبریں