اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں کل بروز اتوار 21 دسمبر کو دبئی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، پول میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔
سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دی، بھارت نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
پول میچ جیتنے کی وجہ سے بھارت کو پاکستان پر نفسیاتی برتری حاصل ہے جو ٹیم دبائو برداشت کر گئی وہ فائنل میچ جیتے میں کامیاب رہے گی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026،پاک بھارت میچ 15 فروری کو ہوگا
پاکستان اور بھارت کے پول میچ میں بھارت کے کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے مصافحہ نہیں کیا تھا اور یہی عمل فائنل میں بھی دہرائے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہو گا۔











