اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ کا مکمل سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بی بی ایل میں جن کھلاڑیوں کے معاہدے ہوئے ہیں وہ پورا سیزن کھیلیں گے۔
چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا، انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخوں کا اعلان ابھی ہونا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نے مچل اسٹارک کو اپنا کرکٹ رول ماڈل قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ 2022 میں پاکستان جا چکا ہوں اور یہ اچھا تجربہ تھا۔











