بدھ,  17 دسمبر 2025ء
کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

سڈنی(روشن پاکستان نیوز) آسٹریلیا کے نوجوان کھلاڑی کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کرکٹر بن گئے۔

آئی پی ایل سیزن 2026 کیلئے کھلاڑیوں کی بولی کی تقریب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو خرید لیا۔ انہیں خریدنے کے لئے چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا لیکن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کرکٹر کو 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں خریدنے میں کامیاب رہی۔

اس طرح وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ بن گئے اور آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

ان سے قبل یہ اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے پاس تھا، انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ہی 2024ء میں 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا بیچ واقعہ: اپنی جان پر کھیل کر ایک حملہ آور کو پکڑنے والا احمد ال احمد ہیرو بن گیا

یاد رہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز بھارت کے رشبھ پنت کے پاس ہے انہیں گزشتہ سیزن میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے ستائیس کروڑ بھارتی روپوں میں خریدا تھا۔

مزید خبریں