اتوار,  14 دسمبر 2025ء
انڈر 19 ایشیاکپ: بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ  میں  بھارت نے پاکستان کو 90  رنز  سے شکست دے دی۔

دبئی میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور میچ 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا ۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت انڈر19 کی طرف سے آرون جارج نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،  ان کے علاوہ  آیوَش مہاترے نے 38 رنز بنائے جب کہ کنیسک چوہان نے قیمتی   46 رنز  بنائے۔ بھارت کی ٹیم 46.1 اوورز میں 240 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں: دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے پر بالی ووڈ ستاروں کی مودی پر شدید تنقید

پاکستان کے بولرز میں محمد سیام اور عبدالسبحان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ نقب شفیق نے 2  وکٹیں لیں۔

پاکستان کی ٹیم 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے حذیفہ احسن نے 70 رنز کے ساتھ مزاحمت کی لیکن ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر نہ رک سکا۔

بھارت کی طرف سے دیپیش دیوندراں نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کنیسک چوہان اور کِشان سنگھ نے  دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے دیپیش دیوندراں کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جنہوں نے 3 وکٹوں کے عوض صرف 16 رنز دیے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا اور بھارت نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔

مزید خبریں