دبئی(روشن پاکستان نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستانی بیٹر سعود شکیل ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے وہ اب 10ویں نمبر پر آگئے ہیں جوان کی ٹیسٹ کارکردگی کے تسلسل کا واضح ثبوت ہے۔
ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر نعمان علی کو ایک درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد وہ تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے اس کے باوجود وہ مستقل طور پرٹاپ بولرز کی فہرست میں شامل رہنے والوں میں شمار ہوتے ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابراعظم اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارتی کپتان روہت شرما بدستور پہلے نمبر پرموجود ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے دو درجے ترقی کے بعد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، جس سے بھارت کے دو بیٹرز ٹاپ پوزیشنز پربراجمان ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2026،پاک بھارت میچ 15 فروری کو ہوگا
آئی سی سی کی نئی رینکنگ عالمی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی تازہ کارکردگی کا عکس پیش کرتی ہے اور آنے والے سریز پر کھلاڑیوں کی توجہ مزید گہری ہونے کی توقع ہے۔











