اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فٹبال کے عالمی اسٹار لیونل میسی نے امریکی فٹبال لیگ کا ’’سب سے قیمتی کھلاڑی‘‘ (ایم وی پی) ایوارڈ ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق میسی نے یہ ایوارڈ مسلسل دوسری مرتبہ جیت کرنئی تاریخ رقم کردی ہے، اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ امریکی لیگ میں لگاتاردوبارایم وی پی ایوارڈ اپنے نام کرنیوالے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ میں صدر ٹرمپ کیخلاف ہر ریاست میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
رپورٹس کے مطابق میسی کی شاندار پرفارمنس، ان کے گول اسکورنگ ریکارڈ اور کھیل میں مسلسل بہترین کارکردگی نے انہیں اس ایوارڈ کا حقدارٹھہرایا۔
گزشتہ سیزن میں بھی میسی نے میدان میں اپنی مہارت اور ٹیم کے لئے کلیدی کردارادا کرتے ہوئے ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
امریکی لیگ حکام نے بھی میسی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی سے نہ صرف لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال بھی قائم ہوئی۔











