اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم 81.81 میٹر تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔
اس شاندار جیت پر ارشد ندیم نےگولڈ میڈل اپنے نام کیا جب کہ مقابلے میں واپڈا کے یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا جنہوں نے 70.77 میٹرو کی تھرو کی۔
مزید پڑھیں: اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پلاٹس دینے کے دعوے جھوٹے نکلے
دوسری جانب مقابلے میں پاکستان آرمی کے ابرار علی نے برانز میڈل جیتا جنہوں نے 67.68 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔











