اتوار,  07 دسمبر 2025ء
ایشیز سیریز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی ہرادیا
ایشیز سیریز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی ہرادیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست  دے دی۔

گابا میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز سے کھیل کا آغاز کیا لیکن انگلینڈ کی پوری ٹیم 241 پر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر نے 5، مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے 2،2 جب کہ برینڈن ڈوگٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کو جیت کے لیے 65 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹریوس ہیڈ 22 اور جیک ویدرالڈ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان اسٹیو اسمتھ 23 اور مارنس لبوشین 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلین ٹیم کا منفرد ریکارڈ:

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں ایک منفرد بیٹنگ ریکارڈ قائم کیا۔

مزید پڑھیں: ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو روز میں ختم ہونے سے کرکٹ آسٹریلیا کو کروڑوں کا نقصان

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی بیٹرز نے اننگز میں منفرز کارنامہ سر انجام دیا کہ تمام 11 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے جو ایشز کی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 1948 میں بھارت کے خلاف اور پھر 1992 میں سری لنکا کے خلاف بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکی ہے۔

لیکن 1882 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جا رہی ایشز سیریز میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ آسٹریلیا کے تمام 11 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے۔

مزید خبریں