هفته,  06 دسمبر 2025ء
فیفا ورلڈ کپ ڈراز کا اعلان، 48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) فيفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ٹورنامنٹ میں شامل 48 ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

میگا ایونٹ آئندہ سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ تقریب امریکا میں ہوئی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوئے۔

گروپ اے میں میزبان میکسیکو کے ساتھ جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور پلی آف ڈی سے کوالیفائی کرنے والی ٹیم شامل ہوگی۔گروپ بی میں میزبان کینیڈا، قطر، سوئٹزرلینڈ اور یورپ پلی آف اے کی فاتح ٹیم (ویلز یا نادرن آئرلینڈ) شامل ہے۔

گروپ سی میں برازیل، مراکش، اسکاٹ لینڈ اور ہیٹی کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ ڈی میں امریکا، آسٹریلیا، پیراگوئے اور یورپ پلی آف سی کی کوالیفائر ٹیم شامل ہوگی۔

گروپ ای میں جرمنی، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ اور کوراکاؤ شامل ہیں، جب کہ گروپ ایف میں نیدرلینڈز، جاپان، تیونس اور یورپ کوالیفائر بی کی ٹیم شامل کی جائے گی۔

گروپ جی میں بیلجیم، ایران، مصر اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ گروپ ایچ میں اسپین، سعودی عرب، یوروگوئے اور کیپ وردے کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ آئی میں فرانس، سینیگال، ناروے اور فیفا پلی آف 2 سے آنے والی ٹیم شامل ہے، جبکہ گروپ جے میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کے ساتھ آسٹریا، الجزائر اور اردن کو رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل شیڈول جاری

گروپ کے میں پرتگال، ازبکستان، کولمبیا اور فیفا کوالیفائر ون کی ٹیم شامل ہوگی، جبکہ گروپ ایل میں انگلینڈ، کروشیا، پاناما اور گھانا ایک ساتھ رکھے گئے ہیں۔

ورلڈ کپ کا یہ ایڈیشن تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ثابت ہوگا، جس میں پہلی بار 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید خبریں