لندن (روشن پاکستان نیوز) انگلینڈ کے معروف بیٹر جو روٹ نے پاکستانی کرکٹر اسد شفیق کا نو سال قبل بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ برسبین میں ہو رہا ہے، جس میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 334 رنز بنائے اس اننگز میں جو روٹ کے شاندار 138 رنز بھی شامل تھے۔
انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نے آسٹریلیا کی سرزمین پر پہلی سنچری بنائی اور 138 رنز اسکور کئے۔ جوروٹ اس اننگز کے بعد آسٹریلیا کی سرزمین پر ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
مزید پڑھیں: لندن: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما سحر کامران کی آئی آئی ایس ایس اجلاس میں شرکت
جوروٹ سے قبل یہ اعزاز پاکستانی بیٹر اسد شفیق کے پاس تھا انہوں نے 2016 آسٹریلیا کے خلاف گابا میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں 137 رنز بنائے تھے۔











