بدھ,  26 نومبر 2025ء
جنوبی افریقہ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کر دیا

نیو دہلی(روشن پاکستان نیوز) جنوبی افریقہ نے گھر کے شیر بھارتی کرکٹرز کا گھمنڈ توڑ دیا، بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کر دیا۔

بھارت پر گوہاٹی ٹیسٹ میں شکست سے دوچار ہو گیا، جنوبی افریقہ نے بھارت کو 408 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کی پوری ٹیم 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجہ کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا انہوں نے 54 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اسپنر سائمن ہارمر نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں، بھارت کو اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: سکیورٹی خدشات ، اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے تھے اور دوسری اننگز میں 260 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ بھارت پہلی اننگز میں 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا تھا۔

جنوبی افریقا نے 2 میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی، یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا نے پاکستان میں سیریز ایک ایک سے برابر کی تھی۔

جنوبی افریقا نے بھارت میں دونوں میچ اپنے نام کر لئے، بھارتی ٹیم 12 ماہ میں دو بار ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش ہو چکی ہے، بھارتی ٹیم کو گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ نے 0-3 سے وائٹ واش کیا۔

مزید خبریں