اتوار,  23 نومبر 2025ء
بھارت نے پہلا بلائنڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے کولمبو میں نیپال کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا بلائنڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیپال کو 114 رنز تک محدود رکھا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے 12 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا کر باآسانی فتح حاصل کر لی اور ایونٹ کی ناقابلِ شکست چیمپئن قرار پائی۔

اپنی نوعیت کے اس پہلے ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور امریکا نے بھی شرکت کی۔

بھارت کی پھولا سارین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 44 رنز بنائے، جب کہ نیپال کی طرف سے سريتا گھمیری 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

یہ ٹورنامنٹ سری لنکا اور بھارت نے مشترکہ طور پر منعقد کیا اور فائنل سری لنکا کے قدیم ترین ٹیسٹ گراؤنڈ پی سراوانامُتّھو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

مزید پڑھیں: دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے پر بالی ووڈ ستاروں کی مودی پر شدید تنقید

بلائنڈ کرکٹ میں سفید پلاسٹک کی گیند استعمال کی جاتی ہے جس میں بال بیئرنگز ہوتی ہیں تاکہ لڑھکتے وقت آواز پیدا ہو اور کھلاڑی اس کا اندازہ لگا سکیں۔

بولر گیند پھینکنے سے پہلے بیٹر سے پوچھتا ہے کہ آیا وہ تیار ہے، اور پھر گیند پھینکتے وقت “پلے” کی آواز لگاتا ہے۔

کھیل کے قوانین عام کرکٹ جیسے ہیں، لیکن ہر ٹیم میں کم از کم 4 مکمل نابینا کھلاڑی شامل کرنا لازمی ہوتا ہے اور سب کھلاڑی آنکھوں پر پٹی باندھتے ہیں۔

فیلڈرز اپنی پوزیشن بتانے کے لیے ایک بار تالیاں بجاتے ہیں۔ جزوی نظر رکھنے والے کھلاڑیوں کو بی 2 اور بی 3 کی کیٹیگری میں رکھا جاتا ہے، جب کہ بی 1 یعنی مکمل نابینا کھلاڑی کے کیے گئے رنز 2 شمار ہوتے ہیں۔

مزید خبریں