هفته,  22 نومبر 2025ء
پاکستان کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی میں پاکستان ٹی 20 ٹرائی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 128/7 کا ہدف طے کیا،  جانتھ لیاناج نے 41 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑی زیادہ سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

پاکستان نے جواب میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف صرف 15.3 اوورز میں حاصل کر لیا،  صاحبزادہ فرحان نے شاندار 80 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی جبکہ صائم ایوب20 رنز، بابر اعظم 16 رنز اور سلمان آغا بھی جلد پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: ون ڈے سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

ڈشمنتھا چمیرا نے دو وکٹیں حاصل کیں، سری لنکن کھلاڑی لیانگے 41رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،  پریرا 25، مشارا 22 اور نسانکا نے 17، ہاسارنگا 11، کشال اور کمنڈو مینڈس کے 3،3 جبکہ بیٹر شناکا اور ویاسکنتھ کوئی رنز نہ بناسکے۔

پاکستان کی بولنگ میں محمد نواز نے بہترین کارکردگی دکھائی اورتین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد، فہیم اشرف اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کرکے سری لنکا کو زیادہ سکور کرنے سے روکا۔

مزید خبریں