جمعه,  21 نومبر 2025ء
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025،بنگلہ دیش بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کا سیمی فائنل میچ  ہار گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا اور فائنل میں پہنچ گیا،میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔

دوحہ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل کا ٹاس بھارت نے جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، بنگلہ دیش اے نے مقررہ اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے ۔

جواب میں بھارت اے کی ٹیم بھی مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 بنا سکی اور یوں میچ ٹائی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ بدل دی

سپر اوور میں بھارتی ٹیم کوئی رن نہ بنا سکی،اس طرح بھارت اے نے بنگلہ دیش اے کو جیت کیلئےایک رن کا ہدف دیا، بھارتی بائولر ایک وکٹ حاصل کرسکا لیکن وائٹ بال کراکر جیت بنگلہ دیش کی جھولی میں ڈال دی۔

دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔

مزید خبریں