جمعرات,  20 نومبر 2025ء
ویسٹ انڈیز کے کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ بدل دی
ویسٹ انڈیز کے کپتان نے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ بدل دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 109 رنز کی ناقابل شکست سنچری اسکور کی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

شائی ہوپ اب وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے دنیا کی تمام 11 فل ممبرٹیموں کےعلاوہ نیدرلینڈزاور نیپال کے خلاف بھی سنچریاں بنائیں۔

ان کی اس کامیابی نے کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد مقام حاصل کر لیا کیونکہ انہوں نے مجموعی طور پر 13 مختلف ٹیموں کے خلاف انٹرنیشنل سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس ریکارڈ کے ساتھ ہی شائی ہوپ نے سابق ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑ دیا، جو 12 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے تک محدود رہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کرنیوالے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے

یہ کارنامہ شائی ہوپ کی مستقل مزاجی اور اعلیٰ کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے، اور انہیں دنیا کے بہترین ون ڈے بلے بازوں میں شامل کر دیتا ہے۔

اس سنچری نے نہ صرف ان کی انفرادی کامیابی کو اجاگر کیا بلکہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی ایک مضبوط جیت کی بنیاد رکھی،شائی ہوپ کی یہ سنچری ان کے کیریئر کی یادگار اننگز میں سے ایک بن گئی ہے۔

ان کی یہ کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک مثال ہے کہ محنت اور لگن سے کھیل میں عظیم مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں