جمعرات,  20 نومبر 2025ء
بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری کرنیوالے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے

ڈھاکہ(روشن پاکستان نیوز) بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے اپنے کیریئر کے 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری بنا کر اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

مشفیق الرحیم نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی سنچری مکمل کی جو ان کے کیرئیر کی 13 ویں سنچری ہے۔ مشفیق الرحیم 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے 11 ویں کرکٹر بن گئے۔

یاد رہے مشفیق الرحیم  100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز میرپور میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: محمد عامر سمیت کئی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے این او سی جاری کر دیے گئے

اس کے علاوہ ان کے پاس لارڈز میں سب سے کم عمر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کا ریکارڈ بھی ہے جو ابھی تک قائم ہے ، انہوں نے 2005 میں ٹیسٹ ڈیبیوکیا تھا۔

مزید خبریں