اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلامی یکجہتی گیمزجیولین تھرو میں پاکستان نے 2 میڈلز جیت لئے ، ارشد ندیم نے گولڈ جبکہ محمد یاسر نےسلور میڈل جیتا۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو75.44 میٹر،دوسری تھرو 83.05میٹر،تیسری تھرو82.48میٹر،چوتھی تھرو 77.06میٹر دور پھینکی،ارشد ندیم کی جیولین تھرو کی پانچویں کوشش ناکام ہوئی ۔
اسی طرح پاکستان کے محمد یاسر نے پہلی تھرو 70.32میٹر،دوسری تھرو74.43میٹر،تیسری تھرو72.82 میٹر،چوتھی تھرو 73.78میٹر،پانچویں تھرو71.79میٹر دور پھینکی۔
مزید پڑھیں: نیشنل پریس کلب میں ارشد شریف کی تیسری برسی پر تعزیتی ریفرنس، مقررین کا اظہارِ خراجِ عقیدت
گولڈ میڈل جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ بہت خوش ہوں انجری کے بعدکم بیک کیا ہے،قوم کی دعاؤں سے گولڈمیڈل جیتنے میں کامیاب ہوا،اسلامی یکجہتی گیمزمیں گولڈمیڈل جیتنے پراللہ کاشکراداکرتا ہوں۔











