پیر,  17 نومبر 2025ء
ٹی 20 سیریز کا آغاز کل سے، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ٹرائی سیریز کا آغاز کل منگل سے ہو گا۔

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد شاہینوں کو نئے چیلنج کا سامنا ہے۔ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ٹرائی سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ جس کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔

ٹی 20 ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں کر دی گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہترین کمبینیشن ہے۔ اور پاکستانی شائقین نے ہمیشہ بھرپور سپورٹ کیا۔ قومی ٹیم میں بہترین آل راؤنڈر کھلاڑی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیزیز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔ اور تین ملکی سیریز میں بہت اچھا مقابلہ ہو گا۔ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

زمبابوے ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ اور زمبابوے کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ہماری ٹیم سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شاناکا نے کہا کہ اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔ اور ون ڈے والی غلطیاں نہیں کریں گے۔

مزید خبریں