اتوار,  16 نومبر 2025ء
ون ڈے سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا
ون ڈے سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سیریز جیت لی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 اوور میں 211 رنز بنائے۔ جبکہ مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہیں رہا اور صرف 8 کے مجموعی رنز پر حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ تاہم فخر زمان اور بابر اعظم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اور 74 رنز کی پاٹنر شپ کھیلی۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 82 کے مجموعی رنز پر گری جب فخر زمان 8 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ بابر اعظم 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سلمان آغا بھی 115 کے مجموعی اسکول پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

محمد رضوان اور حسین طلعت نے بھی اچھی پارٹنرشپ کھیلی۔ رضوان بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان کوشال مینڈس نے 34، پاون رتھنا یاکے نے 32، کامل مشارا نے 29 جبکہ پاتھم نسانکا نے 24 رنز اسکور کیے۔ کمینڈو مینڈس 10 اور پرامود مدوشن نے 7 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 3 وکٹیں، جبکہ حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں۔ جبکہ لنکن ٹیم کی کمان چریتھ اسالنکا کے بیمار ہونے کے باعث کوشل مینڈس کے سپرد ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ کی کنڈیشنڈ دیکھ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری دو سیریز سے تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اور راولپنڈی کی وکٹ پر 290 رنز اچھا ہدف ہے۔

سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اور آج کا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:’پاکستان کا پہلا خلا باز 2026 میں خلا میں قدم رکھے گا‘

یاد رہے کہ پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں