اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
سری لنکا کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز کے پہلے میچ میں بابر اعظم 29 رنز بنا کر ہسارنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ جس کے بعد انہوں نے بھارتی اسٹار ویرات کوہلی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سنچری بنائے ہوئے 83 اننگز گزر چکی ہیں۔ کوہلی نے بھی 2023 میں 83 اننگز کے بعد سنچری بنائی تھی، بابر اعظم نے آخری انٹرنیشنل سنچری 2023 کے ایشیا کپ میں نیپال کیخلاف کی تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے دی
اس معاملے میں سری لنکن ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ اور سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا پہلے نمبر پر ہیں ، انہوں نے 88 اننگز کے بعد سنچری بنائی تھی۔
اس کے علاوہ سابق ویسٹ انڈین اسٹار شیونارائن چندرپال کے کیریئر میں ایک ایسا موقع آیا تھا جب انہوں نے 78 اننگز کے بعد سنچری بنائی تھی۔










