منگل,  04 نومبر 2025ء
پہلا ون ڈے، پاکستان نےجنوبی افریقہ کو 2 وکٹ سے شکست دے دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ فائصل آباد میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان نے آخری اوور میں 2 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 263 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان نے 49.4 اوورز میں 264/8 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کک نے 63 رنز اور لوہانڈر پریٹوریوس نے 57 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ میتھیو بریٹزکے 42 رنز قابلِ ذکر رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اورابراراحمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے میچ میں اہم کردارادا کیا، صائم ایوب اورمحمد نواز نے بھی وکٹیں حاصل کرکے بولنگ میں مدد فراہم کی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار

پاکستان کی بیٹنگ میں فخر زمان نے 45، صائم ایوب نے 39 اورمحمد رضوان نے 55 رنز بنائے جبکہ سلمان آغا نے 62 رنزکی شانداراننگ کھیل کرٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچایا۔

  حسسین طلعت نے 22 اور محمد نواز نے 9 رنز کا اضافہ کیا، کپتان شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے بھی اہم اننگز کھیل کرٹیم کو جیت میں مدد دی۔

میچ کا آخری وکٹ گرنے کے بعد پاکستان نے آخری دو بالوں کے ساتھ ٹارگٹ حاصل کر کے شائقین کو جوش و خروش سے بھر دیا۔

مزید خبریں