اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی و یمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، بھارت اور جنوبی افریقا 2 نومبر کو فائنل میں مدمقابل ہونگے۔
آسٹریلیا نے جیت کیلئے 339رنز کا ہدف دیا تھا،بھارت نے مطلوبہ ہدف 3 گیندوں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا











