اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آئی سی سی نے نئی مینز رینکنگ جاری کر دی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے، آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے، سری لنکا چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے۔بیٹرز میں سابق بھارتی کپتان روہت شرما rohit sharma پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
بیٹرز میں افغانستان کے ابراہیم زادران دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے شبھمن گل تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے بابراعظم بیٹرز میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ون باؤلرز میں افغانستان کے راشد کا پہلے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقا کے کیشیو مہاراج کا دوسرا نمبر ہے، سری لنکا کے مہیش تھیکشانا تیسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی20 بیٹرز میں ابھیشک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے جبکہ بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ ترقی سے 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی کھلاڑیوں کے بی بی ایل کھیلنے کی تصدیق کر دی، کون کون کھیلے گا؟
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز میں ورون چکرورتی کا پہلا نمبر ہے، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین دوسرے جبکہ افغانستان کے راشد خان ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، ابرار احمد کی ایک درجہ تنزلی ہونے سے وہ 8ویں نمبر پر آگئے ہیں۔











