هفته,  25 اکتوبر 2025ء
کوہلی اور روہت شرما کی شاندار بیٹنگ، بھارت نے آسٹریلیا کو9 وکٹوں سے شکست دے دی
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 41، ٹریوس ہیڈ 29، میتھیو شارٹ 30 اور رینشا 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہرشیت رانا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو 39 رنز کے عوض آؤٹ کیا، ان کے پہلے آٹھ ون ڈے میچز میں وکٹوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جو ایشون کے برابر ہے۔ محمد سراج، پردیش کرشنا، کلدیپ یادیو اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ واشنگٹن سندر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایک موقع پر آسٹریلیا کے تین کھلاڑی 183 رنز پر آؤٹ تھے لیکن بھارتی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ نے اگلے سات کھلاڑیوں کو صرف 53 رنز کے اضافے کے بعد پویلین بھیج دیا، اس طرح بھارت کو جیتنے کے لئے 237 رنز کا آسان ہدف ملا۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما  اور شبھمن گل نے اننگز کا آغاز کیا، شبھمن گل 24 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی بیٹنگ کے لئے آئے، ویرات اور شرما نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ روہت شرما نے تین چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 7 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے، دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلے دونوں ون ڈے میچ آسٹریلیا کے نام رہے تھے۔

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 41، ٹریوس ہیڈ 29، میتھیو شارٹ 30 اور رینشا 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہرشیت رانا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو 39 رنز کے عوض آؤٹ کیا، ان کے پہلے آٹھ ون ڈے میچز میں وکٹوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جو ایشون کے برابر ہے۔

محمد سراج، پردیش کرشنا، کلدیپ یادیو اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ واشنگٹن سندر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ایک موقع پر آسٹریلیا کے تین کھلاڑی 183 رنز پر آؤٹ تھے لیکن بھارتی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ نے اگلے سات کھلاڑیوں کو صرف 53 رنز کے اضافے کے بعد پویلین بھیج دیا، اس طرح بھارت کو جیتنے کے لئے 237 رنز کا آسان ہدف ملا۔

مزید پڑھیں: تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

بھارت کی جانب سے روہت شرما  اور شبھمن گل نے اننگز کا آغاز کیا، شبھمن گل 24 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی بیٹنگ کے لئے آئے، ویرات اور شرما نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

روہت شرما نے تین چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے 7 چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے، دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلے دونوں ون ڈے میچ آسٹریلیا کے نام رہے تھے۔

مزید خبریں