جمعه,  24 اکتوبر 2025ء
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان چوتھے نمبر پر چلا گیا
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، جنوبی افریقا سے شکست کے بعد پاکستان چوتھے نمبر پر چلا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کی تازہ اسٹینڈنگز جاری کر دی ہیں۔

جنوبی افریقا پاکستان کو پنڈی ٹیسٹ میں شکست دیکر 5 ویں نمبر پر آ گیا جبکہ پاکستان شکست کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر چلا گیا۔

آسٹریلیا 3 میں سے 3 میچز جیتنے کے بعد پہلے نمبر پر براجمان ہے ،  پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کا دوسرا جبکہ بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔

مزید پڑھیں:جنوبی افریقا کی 18 سال بعد پاکستانی سرزمین پر فتح، سیریز 1-1 سے برابرکر دی

واضح رہے پاکستان، جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ 100 فیصد پوائنٹس ریٹ حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گیا تھا تاہم آج کے میچ میں شکست کے بعد چوتھے نمبر پر چلا گیا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے رواں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اب تک کوئی میچ نہیں کھیلا۔

مزید خبریں