جمعرات,  23 اکتوبر 2025ء
پہلی اننگز کے اختتام پر بالنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، مواقع ضائع کئے: شان مسعود

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہم نے بدقسمتی سے پہلی اننگز کے اختتام پر بالنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دیکھائی اور وکٹیں لینے کے مواقع ضائع کیے۔

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا، انکو کریڈٹ دیانا چاہیے۔

میچ پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ہم آخری ٹیسٹ میچ جنوری میں کھیلے تھے اور اب کھیلے ہیں، ہمیں مزید ٹیسٹ کھیلنا پڑیں گے۔ پچھلے سال ہم صرف چار میچز کھیلے۔

مزید پڑھیں: پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز پر آؤٹ، مہاراج کی 7 وکٹیں

بولے کہ آپکو مخالف ٹیم سے سیکھنا ہو گا، ہم جب بیٹنگ کرنے گئے ہم نے بلاک کرنا شروع کر دیا۔ اگر دو سو رنز ہوتے تو کھیل مختلف ہوتا۔ہم نے چیزوں کو مینیج اچھا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو اپنے کھیل پر عبور ہونا چاہیے، یہ پچز ویسٹ انڈیز سے بہتر ہیں، ہم نے پہلے ہی اوور میں وکٹ کھو دی۔

اظہر محمود نے کہا کہ ہمیں پریشر جذب کرنے کا پتہ تبھی چلے گا جب ہم مزید ٹیسٹ کھیلیں گے۔ بابر اور عبد اللہ کی بات کریں تو انھوں نے اتنی فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی۔ انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

بولے کہ سلمان آغا اچھے پلئیر ہیں انگلینڈ والی سیریز دیکھیں تو نعمان اور ساجد نے رنز کیے تھے۔ ہمیں سلیکیشن میں کنسٹنٹ ہونا پڑے گا۔

مزید خبریں