جمعرات,  23 اکتوبر 2025ء
جنوبی افریقا کی 18 سال بعد پاکستانی سرزمین پر فتح، سیریز 1-1 سے برابرکر دی
جنوبی افریقا کی 18 سال بعد پاکستانی سرزمین پر فتح، سیریز 1-1 سے برابرکر دی

اسلام آباد (محمد زاہد خان) جنوبی افریقا کی 18 سال بعد پاکستانی سرزمین پر فتح، سیریز 1-1 سے برابرکر دی تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نےراولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 68 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یہ جنوبی افریقا کی پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں 2007 کے بعد پہلی فتح ہے۔کپتان ایڈن مارکرم 42 اور ٹرسٹان اسٹبس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ رائن ریکلٹن 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستانی بیٹنگ لائن اپنی دوسری اننگز میں بری طرح ناکام ہوگئی تھی۔پاکستان نے چوتھے روز 94 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو بابر اعظم (50) اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرکے پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔محمد رضوان بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے اور 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ نعمان علی اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سلمان آغا 28 اور ساجد خان 13 رنز بناسکے۔گزشتہ روز پاکستان نے 71 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 16 کے مجموعی اسکور پر ٹاپ تھری بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے۔امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم اور سعود شکیل کے درمیان 44 رنز کی شراکت سے پاکستان ٹین کچھ سنبھلی ہی تھی کہ سعود شکیل 11 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

مزید خبریں