لاہور(روشن پاکستان نیوز) قذافی اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ پر برتری حاصل ہو گئی، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 269 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم دوسری اننگ کے آغاز پر ہی مشکلات کا شکار ہو گئی امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے، پاکستان کی پہلی وکٹ دو رنز پر گری۔
عبداللہ شفیق اور شان مسعود کریز پر موجود ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے پاکستان کے 378 رنز کے جواب میں 216 رنز بنائے تھے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ 216 کے اسکور پرجنوبی افریقہ نے تیسرے دن اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 228 کے اسکور پر اس کی ساتویں وکٹ گر گئی۔
جنوبی افریقہ ( pakistan vs south africa ) کا مجموعی اسکور 256 پر پہنچا تو ٹونی ڈی زورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند شاہین آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، وہ 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کی نویں وکٹ 268 رنز پر گری، 269 کے اسکور پر جنوبی افریقہ کا آخری کھلاڑی بھی آئوٹ ہو گیا، پاکستان کو جنوبی افریقہ پر پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6، ساجد خان نے 3 جبکہ سلمان آغا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں: مکھی نے چند لمحوں میں کروڑ پتی بنا دیا! کھیلوں کی تاریخ کا انوکھا واقعہ
قبل ازیں جنوبی افریقا کی پہلی اننگز میں پہلی وکٹ 45 رنز پر گری جب ایڈن مارکرم 20 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، 80 کے مجموعی اسکور پر ویان ملڈر بھی 17 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بنے۔
174 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 71 رنز بنا کر آغا سلمان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ٹرسٹن اسٹبس 8 رنز بناکر نعمان علی کا شکار بن گئے جبکہ ڈیوالڈ بریوس صفر پر ساجد خان کی بال پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ تھماکر واپس لوٹ گئے، 200 کے مجموعی اسکور پر کائل ویرین 2 رنز بناکر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے انعام الحق 93، شان مسعود 76، محمد رضوان 75 اور سلمان آغا 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پہلے دن پاکستان کی 5 وکٹیں گری تھیں اور اس نے 313 رنز بنائے تھے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے دوسرے دن کا آغاز 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز سے کیا تھا،دوسرے دن پہلے سیشن میں پاکستان کی 3 وکٹیں 362 کے سکور پر گریں۔
محمد رضوان 75 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ نعمان علی اور ساجد خان بغیر رنز بنائے واپس لوٹ گئے۔ شاہین شاہ آفریدی 7، سلمان علی آغا 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسن علی نے کوئی رنز نہ بنا سکے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کے سینورن متھوسامے نے میچ میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا یہ ان کی ٹیسٹ کیرئیر میں بہترین کارکردگی تھی۔پرینیلن سبرائن نے 2 سائمن ہارمر اور کاگیسو رباڈا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔