پیر,  22  ستمبر 2025ء
’کم چُک کے رکھ‘، حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کے اشارے پر وزیر دفاع کا ردعمل

دبئی(روشن پاکستان نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا  ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے  میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے  بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔

بھارت کی بیٹنگ کے دوران حارث رؤف باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے کہ مبینہ طور پر بھارتی تماشائیوں کے نعروں کے جواب میں حارث نے ہاتھوں کی انگلیوں سے 0-6 کا نشان بنایا اور ہاتھ سے جہاز اڑانے اور گرنےکا اشارہ بھی کیا۔

حارث کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتی صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ ، فخر زمان کو آئوٹ قرار دیئے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھ گئے

سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر پوسٹ میں پنجابی زبان میں لکھا کہ ‘حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا۔ کم چک کے رکھ’۔

خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ ‘کرکٹ میچ تے ھوندے رھندے پر 6/0 تے قیامت تک انڈیا نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی’۔

خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں بھارت کے 6 طیارے گرانے کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا تھا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی ہے۔

مزید خبریں