هفته,  20  ستمبر 2025ء
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ؛ بنگلادیش نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلےکے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی(روشن پاکستان نیوز) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے  کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ  میں گروپ بی کے سپر فور مرحلےکے  پہلے میچ میں  بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20  اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے  داسن شناکا 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ  رہے۔ کوشل مینڈس نے 34 ، نسانکا نے 22  اور   آسالنکا نے 21 رنز  بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحما ن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش نے 169 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

خیال رہے کہ گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جب کہ گروپ بی سے سری لنکا او ربنگلادیش نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

مزید خبریں