هفته,  20  ستمبر 2025ء
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجری کا شکار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل بھارتی کھلاڑی اکشر پٹیل انجری کا شکار ہو گئے۔

وہ گزشتہ روز عمان کے خلاف آخری گروپ میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔

کل سپر فور مرحلے کا بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا، بھارتی آل راؤنڈر عمان کے خلاف 15 ویں اوور میں کیچ پکڑنے کی کوشش میں نیچے گر ے اور انجری کا شکار ہو گئے۔

اس موقع پر وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے اور دوبارہ فیلڈنگ کے لئے واپس گراؤنڈ میں نہیں آئے تھے، آل راؤنڈر کے بارے میں پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت کرنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

بھارتی فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے میچ کے بعد ابتدائی طور پر اطمینان دلایا کہ اکشر پٹیل ٹھیک نظر آ رہے ہیں تاہم پاکستان کے خلا ف آل راؤنڈر کی مکمل صحت یابی پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی

مزید خبریں