اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا نے 84.85 میٹر کی تھروپھینکی،دوسری جانب جرمن جولین کھلاڑی ویبر بھی فائنل میں پہنچ گئے۔انہوں نے اپنی دوسری باری پر 87.21 میٹر کی تھرو پھینکی۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو76.99میٹر ،دوسری تھرو 74.17میٹر کی پھینکی،اینڈرسن پیٹرز 84.44 میٹرتھرو کیساتھ گروپ میں سب سے آگے ہیں،بھارت کے روہت یادیو نے 77.81 میٹر کی تھرو پھینک دی۔
کینیا کے کھلاڑی نے 85.96 کی تھرو پھینک دی،کینیا کے جولیس ییگو فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئے۔84اعشاریہ 5میٹر کی تھرو پھینکنے والا خودبخود فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔
مزید پڑھیں: اتنی سی جیون کہانی، اف روشان ارشد وحید