هفته,  06  ستمبر 2025ء
ویرات کوہلی اور ایس ایم دھونی کو یوراج سنگھ سے کیا خوف تھا؟ والد کا بڑا انکشاف

نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے والد، یوگر اج سنگھ نے ایک حیران کن دعوی کیا ہے۔ ان کے مطابق ویرات کوہلی کبھی بھی یوراج سنگھ کے دوست نہیں تھے اور نہ ہی مہندر سنگھ دھونی۔ دونوں کو یہ خوف تھا کہ کہیں یوراج سنگھ ان کی ”کپتانی کی کرسی“ نہ چھین لیں۔

ہندوستان ڈاٹ کام کے مطابق جب یوگر اج سنگھ سے ان سائیڈ اسپورٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ ایم ایس دھونی کے بعد جب ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کے کپتان بنے تو وہ یوراج سنگھ کے اچھے دوست تھے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس وقت کوہلی یوراج کو زیادہ مواقع دے سکتے تھے؟

اس پر یوگر اج نے جوب دیا، ”اس دنیا میں جہاں کامیابی، دولت اور شہرت ہو وہاں کوئی دوست نہیں ہوتا۔ وہاں صرف وہی لوگ ہوتے ہیں جو موقع ملنے پر پیٹھ میں چھرا گھونپ دیتے ہیں۔“

یوگر اج سنگھ نے الزام لگایا کہ دھونی سے لے کر کوہلی تک سبھی بڑے کھلاڑی یوراج سے اس لیے ڈرتے تھے کہ کہیں وہ ان کی کرسی نہ چھین لیں۔ ”یوراج خدا کی طرف سے بنایا گیا ایک عظیم کھلاڑی تھا۔ وہ عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جس سے سب ڈرتے تھے ایم ایس دھونی سے لے کر ہر کوئی۔ انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ اتنا بڑا کھلاڑی دراصل ایک بڑے دل کا بھی انسان ہے، جو دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے بیٹے سے کہا تھا کہ ا پنے دوست کو پہچانو۔ یوگراج کے بقول“میں نے یوراج سے کہا کہ اس دنیا میں اگر تمہیں کوئی سچا دوست ملا ہے تو وہ صرف سچن ٹندولکر ہے۔ سچن سب کو بھائی کی طرح چاہتے تھے، سب کے بھلے کی سوچتے تھے، اسی لیے انہیں کرکٹ کا بھگوان کہا جاتا ہے۔“

مزید پڑھیں: خواتین کا دولت مند مردوں سے شادی کا بڑھتا رجحان، ہمایوں اشرف نے حقیقت بتا دی

یاد رہے کہ یوراج سنگھ نے بھارت کے لیے 2000 سے 2017 تک 402 بین الاقوامی میچ کھیلے، جن میں 11178 رنز اسکور کیے۔ ان کا بیٹنگ اوسط 35.05 رہا، جبکہ انہوں نے 17 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں بنائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 148 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

مزید خبریں